پاکستان میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

پاکستان میں خضدار کے علاقہ زہری میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں خضدار کے علاقہ زہری میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔  لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد نے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی  کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1892995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =