سکیورٹی کونسل :  کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کی صورتحال کے بارے میں منعقد ہوا جس میں سکیورٹی کونسل کے اراکین نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کی صورتحال کے بارے میں منعقد ہوا جس میں سکیورٹی کونسل کے اراکین نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا اور امن مبصرین نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندوبین نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مندوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور تمام ارکان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بھارت نے یک طرفہ طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔واضح رہے کہ 5 دہائیوں میں پہلی بارکشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے۔ اس سے قبل سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آخری بار 1971ء میں زیر بحث آیا تھا۔

News Code 1892994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =