عراق کا اردن سے صدام معدوم کی بیٹی کو حوالے کرنے کا مطالبہ

عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے ارد ن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق کے سابق معدوم صدر صدام کی بڑی بیٹی کو عراق کے حوالے کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اراکین  نے ارد ن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق کے سابق معدوم صدر صدام کی بڑی بیٹی کو عراق کے حوالے کردے۔اطلاعات ہیں کہ صدام معدوم کی بڑی بیٹی 48 سالہ رغد حسین اردن میں ہیں۔ رغد حسین عراق پر امریکی حملے کے بعد صدام کی زندگی میں ہی نکل گئیں تھیں اور رپورٹس کے مطابق وہ صدام حسین کے قریبی عرب ممالک کے بادشاہوں کی خصوصی مہمان کی حیثیت میں زندگی گزارتی رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رغد حسین گزشتہ چند سال سے اردن میں ہیں۔اب عراق نے اردن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رغد حسین کو عراق کے حوالے کردے۔ ذرائع کے مطابق صدام معدوم کی بیٹی کئي دہشت گرد گروہوں کے ساتھ منسلک ہیں۔

News Code 1892992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =