بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندراشیکھر نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی ہے۔ ایک سینئرپولیس آفیسر کے مطابق چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیاتھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔

News Code 1892986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =