پاکستانی وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پرگفتگو

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورکشمیر میں بھارت کی جانب سےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورکشمیر میں بھارت کی جانب سےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن ملک جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کو سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ 12 دن سے کرفیو کے سبب جموں کشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہے، خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔

News Code 1892985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =