ڈیرہ اسماعیل خان 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے جنگلوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے جنگلوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ دو دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس موبائل  اور فورسز پر حملوں کے 8 مقدمات درج تھے، جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے اجزاء برآمد ہوئے ہیں۔

News Code 1892984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =