ذاکر نائیک کو ملائشیا میں بھی تفتیش کا سامنا

بھارت کے معروف وہابی اور یزید لعنتی کے حامی مبلغ ذاکر نائیک کی جانب سے مبینہ طور پر دیئے گئے حساس ریمارکس پر اسےملائیشیا میں تفتیش کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے معروف وہابی اور یزید لعنتی کے حامی مبلغ ذاکر نائیک کی جانب سے مبینہ طور پر دیئے گئے حساس ریمارکس پر اسےملائیشیا میں تفتیش کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام ملائشیا کے متعدد وزرا کی جانب سے ذاکر نائیک کو بے دخل کرنے کے مطالبے کے بعد اٹھایا گیا ذاکر نائیک  نے ایک متنازع بیان میں کہا کہ ملائیشیا میں ہندووں کو بھارت کی " مسلمان اقلیت کے مقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں "۔ واضح رہے کہ ذاکر نائیک گزشتہ 3 سالوں سے ملائیشیا میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بھارت میں اسے دہشت گردی پھیلانے ، نفرت انگیز تقریر اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔ ذاکر نائیک یزید ملعون سمیت داعش اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کے بھی بڑے  مداح ہیں۔

News Code 1892983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =