امریکہ کا پاکستان کواقتصادی جھٹکا/ مزید 44 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی

امریکہ نے پاکستان کوکیری لوگر بل کے تحت ملنے والی مالی امداد میں مزید 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی جب کہ اس کٹوتی کے بعد 9 سال قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ مالی امداد آدھی رہ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کوکیری لوگر بل کے تحت ملنے والی مالی امداد میں مزید 44 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی جب کہ اس کٹوتی کے بعد 9 سال قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ مالی امداد آدھی رہ گئی۔اطلاعات کے مطابق  کیری لوگر بل کے تحت ہونے والی مذکورہ کٹوتی کے بارے میں امریکہ نے پاکستان کو سرکاری طور پر وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے  تین ہفتے قبل آگاہ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے 2010ء میں کیری لوگر بل پر عملداری کیلئے ایک معاہدے (پیپا) کے تحت ساڑھے 7ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا تھا،جو پانچ سال میں خرچ کے دوران ادا کی جانی تھی، مذکورہ معاہدہ کو پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کا نام دیا گیا اور یہ امداد اسی کے تحت خرچ ہونا تھی تاہم اس معاہدے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتہ مذکورہ معاہدہ  کو ازسر نو بحال کیا ہے تاکہ اعلان کردہ امداد کے تحت ملنے والی بقیہ 90 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کو خرچ کیا جا سکے،ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی کو یو ایس ایڈ نے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے نظرثانی جائزے کے مطابق پیپا معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد میں 44

کروڑ ڈالر کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔

News Code 1892980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =