لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی ہلاک

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان ہلاک ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کا ایک اور فوجی جوان ہلاک ہوگیا ہے ۔

 اطلاعات کے مطابق سپاہی محمد شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرجاں بحق ہوا، جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان ہلاک ہوگئےتھے جن میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی بھی  ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1892978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =