آزاد کشمیر میں سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق

پاکستان کے علاقہ میر پور میں پہونہ بھمبر کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میر پور میں  پہونہ بھمبر کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نالے میی ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹی اور رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔ ڈوبنے والوں کا تعلق جھنگ سے ہے، جو تفریح کے کے لئے آزاد کشمیر آئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق سیلفی بناتے ہوئے جواں سالہ کومل پانی میں گر گئی، لڑکی کوبچانے کے لیے لڑکی کے والد اور ایک رشتہ دار خاتون نے بھی چھلانگ لگا دی تاہم تینوں افراد نالے میں ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی، تاہم ابھی تک مرد کی نعش نکال لی گئی ہے اور خواتین کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1892964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =