لندن میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنےہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنےہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں اس کے خلاف مظاہرے کیئے جارہے ہیں، لندن میں ہزاروں احتجاجی مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جمع ہوگئے ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں سکھ اور ترک نوجوان بھی موجود ہیں۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔

News Code 1892963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =