آر ایس ایس کےغنڈے اور دہشت گرد کشمیرپہنچ گئے

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے قتل عام کے لئے آر ایس ایس کےغنڈوں اور دہشت گردوں کوکشمیر روانہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اگر ایسا ہونے دیا گیا تو نتائج خطرناک برآمد ہوں گے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے قتل عام کے لئے آر ایس ایس کےغنڈوں اور دہشت گردوں کوکشمیر روانہ کردیا ہے۔ عمران خان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں12 دن سےکرفیونافذہے، پہلےسےبھارتی فوج کے زیر قبضہ علاقے میں اضافی دستے تعینات ہیں، آر ایس ایس کےغنڈوں کوکشمیر میں بھیجا جارہاہے، وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربند ہے، ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں نریندرمودی کے اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

News Code 1892954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =