کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر3 پاکستانی اور 5 بھارتی فوجی اہلکارہلاک

لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی اور5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی اور5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے بٹل سیکٹرپر شدید فائرنگ کی ہے ،جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ پاکستانی فوج نے کئی بھارتی بنکرزبھی تباہ کردیئے ہیں۔

News Code 1892951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =