او آئی سی کا بھارت سے کشمیریوں کی آزادی اور حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی فراہم کرے۔ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز)نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں۔

اوآئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی سے روکنا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کشمیریوں کو مکمل آزادی اور تحفظ فراہم کرے۔

News Code 1892950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =