ہندوستان کا 73 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا جارہا ہے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت تمام ریاستوں میں ہندوستان کا 73 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ اور جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت تمام ریاستوں میں ہندوستان کا 73 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ اور جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دہلی میں لال قلعہ پر شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ بھارت کے یوم آزآدی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی جزوی طور پر یوم آزادی منایا گیا ہے۔ جبکہ وادی اور دیگر علاقوں میں ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

News Code 1892948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =