کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی، 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے۔

News Code 1892947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =