مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف آپ کی آواز رسا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف امریکی پابندیوں کو ان کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ آپ کے لئے یہ بات باعث افتخار ہے کہ امریکہ نے آپ کانام اقتصادی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ امریکہ کی ان پابندیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف آپ کی آواز رسا اور جاندار تھی اوریہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ آپ نے امریکہ کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف آپ کی آواز رسا ہے۔
News Code 1892946
آپ کا تبصرہ