بھارت کے غیر آئینی اقدامات سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی بھارت کا موجودہ غیر قانونی اقدام اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی بھارت کا موجودہ غیر قانونی اقدام اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔ یومِ پاکستان اور یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے، پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کھڑا رہے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے، پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

News Code 1892933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =