شیخ زکزاکی ہندوستان جانے کے لئے آمادہ

نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ ہونے کے لئے ابوجا ايئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افریقہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزاکی علاج کے لئے ہندوستان روانہ ہونے کے لئے ابوجا ايئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔

گذشتہ دن 184 ہندوستانی، ایرانی،لبنان، عراقی،افغانستانی، پاکستانی اور شامی ڈاکٹروں نے شیخ زکزاکی کی صحت و سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ گذشتہ ہفتہ نائجیریا کی عدالت نے شیخ زکزاکی اور ان کی ہمسر کو علاج کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی تھی ۔ واضح رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے 13 دسمبر 2015 میں  بقیۃ اللہ امامبارگاہ پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کو زخمی کردیا تھا اور انھیں گرفتار کرکے قید کردیا نائجیریا کی حکومت نے اس حملے میں سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ نائجیریا کی حکومت کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہآج بھی جاری ہے۔

News Code 1892894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =