مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر باغ کا دورہ کیا اور عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی، آرمی چیف نے باغ سیکٹر میں عید کی نماز اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کثیرالجہتی کاوشیں کی ہیں اور بحران کے حل کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، مسئلہ کشمیر ہمارے لیے ایسے ہی اہمیت رکھتا ہے جیسے امن کی خواہش، امن کی خواہش کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

News Code 1892891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha