پاکستان میں مون سون بارشوں سے 161 افراد ہلاک

پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 161 افراد ہلاک جبکہ 137 زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 161 افراد ہلاک جبکہ 137 زخمی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 54 بچے، 35 خواتین اور 72 مرد شامل ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ میں ہوا جہاں 56 افراد ہلاک، 57 زخمی ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے، 13 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں 27 افراد کی جانیں گئیں اور 36 افراد زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں 23 افراد موت کا شکار اور 12 زخمی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی جبکہ اسلام آباد میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

News Code 1892888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =