آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے اور دہلی اس کا ماتحت ہو چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے اور دہلی اس کا ماتحت ہو چکا ہے۔ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے جو چلی تو مودی کے غرور کو خاک آلود کردے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے اگلے ماہ نیویارک جائیں گے جب کہ پاکستان چین سے کشمیریوں کا وکالت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، لداخ اور مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ کرنے پر چین کو بھی اعتراضات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر نہیں لہذا چین ہمارا وکیل ہے، پاکستانی حکومت کشمیریوں کی ترجمانی کرے گی اور چین کی رائے سے خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملے گی لیکن پاکستان اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ دہلی پر غالب ہے اور دہلی اس کا ماتحت ہو چکا ہے، آر ایس ایس اور ہٹلر کے فلسفے میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا جب کہ بھارت نے کشمیریوں پر دنیا تنگ کر دی ہے اور چدم برم نے کہا بھارت نے کشمیر پر تاریخی حماقت کی۔

News Code 1892887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =