کشمیرمیں نمازعید کے اجتماعات پر پابندی

بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن کم لوگوں کا اجتماع ہونے کے باوجود ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں بھارتی فوج کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ادھر وادی میں کرفیو اور لاک ڈاون کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں۔ ٹی وی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

News Code 1892885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =