ایرانی سپاہ نے امریکہ کے کھوکھلے رعب و دبدبے کو ختم کردیا

تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے عید الاضحی کے خطبوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ نے امریکہ کے کھوکھلے رعب و دبدبے کو ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الاضحی مصلی امام خمینی (رہ)  میں حجۃ الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد کی امامت میں ادا کی گئی ، جس میں کئی ملین مؤمنین نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم کو جب حضرت لوط کی قوم کے بارے میں  اللہ تعالی کا پیغام پہنچا تو آپ کو سخت تشویش لاحق ہوئی ۔ انبیاء کو گناہ گاروں کے بارے میں بھی سخت تشویش رہتی تھی ۔ حضرت ابراہیم نے اللہ تعالی اور ملائکہ عذاب نازل نہ کرنے کی درخواست کی۔ حضرت ابراہیم حلیم اور بردبار تھے۔ قرآن مجید میں ان کے عظیم مرتبہ کو بیان کیا گیا ہے۔ ہمیں بھی حضرت ابراہیم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ایکدوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور عفو و بخشش سے کام لینا چاہیے۔ حضرت نوح علیہ السلام نے سیکڑوں برس قوم میں تبلیغ کی جب اللہ تعالی کا حکم آیا کہ ان میں سے کوئي بھی مسلمان نہیں ہوگا۔ حضرت نوح سیکڑوں سال تبلیغ کے بعد جب پتہ چلا کہ کوئی مسلمان نہیں ہوگا تو مایوس ہوئے اور بددعا کی۔ ابوترابی فرد نے کہا کہ ہمیں بھی ایکدوسرے کے بارے میں فکر ہونی چکاہیے اور ایکدوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔

خطیب عید الاضحی نے ایرانی سپاہ کی قدرت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپاہ نے صرف امیرکہ کے پیشرفتہ ڈرون کو سرنگوں نہیں کیا بلکہ خطے میں امریکہ کے کھوکھلےرعب و دبدبے کو ختم کردیا ہے۔

 ابوترابی فرد نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے امریکہ پر سعودی عرب کے اعتماد اور توکل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور بڑے شیطان پر سعودی عرب کا اعتماد اس کے عدم ایمان کی علامت ہے اور امریکہ اپنے اوپر اعتماد کرنے والوں کا گلا دبانا اچھی طرح جانتا ہے۔

News Code 1892880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =