پاکستان میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔  نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔

دیگر اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔ نماز عید  کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جب کہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔

اس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

News Code 1892878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =