ایران بھرمیں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام اورجوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام اورجوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے خطبوں میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں منعقد ہوا ۔ ایران کے  شہروں  اصفہان، مشہد ، شیراز، ہمدان، ساری ، قم، تبریز ، کاشان، یزد سمیت  دیگر شہروں میں بھی عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔

News Code 1892876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =