اپنے داخلی امور میں دوسرے ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے ملک کے داخلی امور میں کوئی دوسرا ملک مداخلت کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے ملک کے داخلی امور میں کوئی دوسرا ملک مداخلت کرے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انتخابات کے ذریعے مضبوط اور قانونی حکومت کی بنیاد پر ہی ملک میں پائیدار امن ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے ملک میں طے نہیں ہوسکتا، چاہے وہ ہمارے دوست، دشمن یا پڑوسی ملک کا دارالحکومت ہو۔ افغانستان کے صدر نے زور دیا کہ اسلامیہ جمہوریہ افغانستان اور طالبان کے درمیان ہی امن ممکن ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین افغان امن عمل سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید کی جارہی ہے تاہم دونوں فریقین کے مابین ہونے والے مذاکرات میں افغان حکومت کو بطور فریق شامل نہیں کیا گیا۔

News Code 1892873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =