چین میں سمندری طوفان لیکیما سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

چین میں سمندری طوفان لیکیما نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور18 لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں سمندری طوفان لیکیما نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور18 لاپتہ ہوگئے۔ متاثرہ علاقوں سے 10 لاکھ سے زائد افراد کا انخلا کرایا گیا۔ گزشتہ روز چین کے شہر وینلنگ کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والے طوفان کی تباہ کاریاں اور بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی موسم کے پیش نظر3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ پانی میں ڈوبے علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔

News Code 1892870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =