بھارت نے مشرقی اور مغربی پانیوں پر بحری جہازوں کو ہائی الرٹ کردیا

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور پاکستان کے شدید احتجاج کے بعد انڈیا نے اپنی نیوی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور پاکستان کے شدید احتجاج کے بعد انڈیا نے اپنی نیوی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نیوی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ مشرقی اور مغربی پانیوں پر تمام بحری جہازوں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ کوسٹ لائن کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جاسکے۔ انڈین نیوی مکمل طور پر متحرک ہے اور اس کے تمام جہاز ہائی الرٹ پر ہیں۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارتی فوج پہلے ہی ہائی الرٹ پر ہے جبکہ کشمیر میں بھی سکیورٹی فورسز کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں اتنی بھاری تعداد کے باوجود کشمیریوں کی جانب سے گزشتہ 6 دنوں کے دوران بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

News Code 1892846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =