تنزانیہ میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگ گئی اور لوگوں کے تیل جمع کرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔ واقعے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع سے آگ کے بلند شعلے ابھر رہے تھے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی مشکلات درپیش تھیں۔ ادھر حکومتی ترجمان حسان عباسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم موروگورو میں آئل ٹینکر کے واقعے پر افسردہ ہیں جس میں کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے۔

News Code 1892844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =