روسی بحریہ کی میزائل بنانے کی تجربہ گاہ میں دھماکہ، 5 اہلکار ہلاک

روسی بحریہ کی میزائل اور راکٹ بنانے کی تجربہ گاہ میں انجن کی تیاری کے دوران زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی بحریہ کی میزائل اور راکٹ بنانے کی تجربہ گاہ میں انجن کی تیاری کے دوران زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔ روس کی میزائل و راکٹ بنانے والی ریاستی جوہری کمپنی روساٹوم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت انجینیئرنگ اور ٹیکنیکل ٹیم کے اہلکار آئسو ٹوپ پاور سورس پر کام کر رہے تھے اور صورت حال اب قابو میں ہے، خطرے کی کوئی بات نہیں۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جن زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے انہوں نے نیوکلیئر اور کیمیکل مواد سے بچاؤ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور میڈیا کو بھی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ ادھر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد تابکاری مواد کا اخراج شروع ہوگیا تھا، فضا میں تابکار کی بو پھیل گئی تھی جس پر مقامی آبادی کا آئیوڈین کی خریداری کے لیے میڈیکل اسٹور میں ہجوم لگ گیا تھا تاہم تابکاری اخراج 40 منٹ بعد نارمل ہوگیا۔

News Code 1892843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =