چین میں طوفان لکیما کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

طاقت ور طوفان لکیما تائیوان سے ہوتا ہوا اب چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طاقت ور طوفان لکیما تائیوان سے ہوتا ہوا اب چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔ چین میں لکیما طوفان کی 116 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈیم ٹوٹنے سے کئی دیہات زیرآب آگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شنگھائی اور ژی جیانگ سے بالترتیب ڈھائی لاکھ اور 8 لاکھ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ 16 افراد لاپتہ ہیں۔ لکیما طوفان سے قبل چین میں زلزے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے، طوفانی ہواؤں کے باعث ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ کر گر گئی جس کی وجہ سے 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔

News Code 1892840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =