اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی اور اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کے پاس اے کے 47 رائفلز، آر پی جی گرینیڈ لانچرز اور دستی بم موجود تھے۔واضح رہے کہ غزہ کی سرحدی پٹی پر فلسطینی مظاہرین طویل عرصے سے اسرائیل سے رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ مظاہرے اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث اکثر پرتشدد صورت اختیار کر لیتے ہیں اور جانی نقصان ہوتا ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے غزہ کی سرحدی پٹی پر مارچ 2018 میں بڑے پیمانے پروطن واپسی پر مبنی مظاہروں کا آغاز کیا اور اب تک اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 300 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ان جھڑپوں میں 7 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

News Code 1892837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =