برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان کا کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو خط

برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے جس میں کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے جس میں کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں انھیں بھارت کی طرف سے کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کیلئے کیے گئے غیرآئینی اقدام کو رکوانے کی درخواست کی گئی ہے۔خط رکن پارلیمنٹ فیصل رشید کی طرف سے لکھا گیا ہے جس پر باقی ارکان کے دستخط ہیں۔خط میں کہا گیاہے کہ بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔

News Code 1892828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =