مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب

ہر سال 9 ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب منعقد ہوتی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم ، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال ہوا، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کی کئی۔ غلاف کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے ۔ غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے، اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں، قرآنی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اور ام الجود بندرگاہ پر اس کا ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔یہ کارخانہ ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔

News Code 1892827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =