ناگاساکی، امریکی ایٹمی حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد

جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم حملے کو 74 برس مکمل ہوگئے، حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم حملے کو 74 برس مکمل ہوگئے،حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ خصوصی تقریب شہر کے پیس پارک میں رکھی گئی جس کا آغاز روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کیا گیا،تقریب میں حملے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔ ناگاساکی کے میئر کا کہنا تھا کہ یہ جاپان کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کرائے۔

یاد رہے کہ9 اگست 1945 میں ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے میں سوا دولاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے، امریکہ نے ناگاساکی پر حملے سے تین روز قبل ہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔

News Code 1892824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =