پاکستانی آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیوال نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان میں قیام امن، مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

News Code 1892818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =