لبنان کے خراب حالات پر اخبار کا منفرد احتجاج

لبنان کے معروف انگریزی اخبار نے ملک کے ابتر حالات پر منفرد احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے پورے کا پورا اخبار خالی شائع کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ لبنان کے معروف انگریزی اخبار نے ملک کے ابتر حالات پر منفرد احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے پورے کا پورا اخبار خالی شائع کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان میں کسی اخبار نے ملک کے معاشی، اقتصادی، سماجی، کرپشن، سیاسی عدم استحکام، بے روزگاری اور ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل پر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔ لبنان کے معروف انگریزی اخبار ’دی ڈیلی اسٹار‘ نے 8 اگست کو اپنے 12 صفحات پر کوئی بھی خبر شایع کیے بغیر اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اخبار کے 12 صفحات کو خبروں اور کالمز سے خالی چھوڑ کر ملک کے تمام بڑے مسائل پر ایک ایک جملہ لکھا گیا۔ اخبار نے اپنے منفرد احتجاج کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت جیسے مسائل اور حکومت کی جانب سے کسی بھی معاملے کو حل کرنے کے لیے خاص اقدامات نہ اٹھائے جانے کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی۔ اخبار نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں بھی 8 اگست کو پورے اخبار کو خالی شائع کرنے کے حوالے سے ایک مختصر خبر شائع کی اور بتایا کہ ’ڈیلی اسٹار‘ نے حکمرانوں کو ملکی معاملات حل کرنے کے لیے اٹھنے کی آواز دی ہے۔

News Code 1892807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =