غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید

غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید جب کہ 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید جب کہ 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے ان میں 50 فلسطینی بچے، 6 عورتیں اور ایک بوڑھا مرد شامل ہے جبکہ محکمہ صحت کے 3 اہلکاراور 2 صحافی بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران شہید ہوئے۔ اس دوران 30398 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 16027کو اسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 536 شدید زخمی تھے۔

News Code 1892803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =