نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

پاکستان قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کو گرفتار کرلیا،انہیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو گرفتار کرلیا،انہیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔ نیب اعلامیے کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔ مریم نواز آج صبح اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں۔نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، مریم نواز نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس کا طبی معائنہ کرے گی۔مریم نواز اور یوسف عباس کو کل احتساب عدالت لاہور میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔

News Code 1892797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =