پاکستان کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مہمند، چارسدہ، حافظ آباد، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، قصور، بنوں، پنڈدادن خان، راولاکوٹ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 5.9 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن جب کہ اس کی گہرائی تقریباً 279 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

News Code 1892790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =