راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے برساتی نالے میں 6 افراد ڈوب گئے

پاکستان میں راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں 6 افراد برساتی نالے میں ڈوب گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں 6 افراد برساتی نالے میں ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث نالے کے کنارے پر بنے مکان میں سوئے 6 افراد عمارت منہدم ہونے سے برساتی پانی میں بہہ گئے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں تلاش کرکے نکال لی  گئی ہیں جب کہ 2 افراد کو سرچ آپریشن کے بعد بچا لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں مورگاہ میں واقع نالے کے کنارے پر بنا مکان منہدم ہوا اور عمارت میں سوئے 6 افراد برساتی نالے میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں تلاش کرکے پانی سے نکالی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نالے میں بہہ جانے والے 4 افراد میں ایک عورت، بچہ، 21 سالہ عنایت شاہ اور 10 سالہ وہاب شامل ہیں، اس کے علاوہ ایک ماں اور بچے کو سرچ آپریشن کرکے زندہ بچا لیا گیا ہے۔

News Code 1892756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =