پاکستان کے علاقہ نوشہرہ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے 9 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔

تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

News Code 1892755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =