اسلامی تعاون کی تنظیم کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سمیر بکر دیاب کی زیر صدارت جدہ میں او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے مندوبین و نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکا نے کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کاجائزہ لیا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا اور عالمی برادری پر کشمیر کے عوام کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیر کی نازک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

News Code 1892754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =