ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے

بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس آئی کے سربراہ راہول گاندھی نے بھارتی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس آئی کے سربراہ راہول گاندھی نے بھارتی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارت کی تباہی کے اسباب فراہم کردیئے ہیں۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے مذمتی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس حرکت کے بھارتی قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

راہول گاندھی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں لکھا: " جموں و کشمیر کے ٹکڑے کرنے، منتخب نمائندوں کو قید کرنے اور ہمارے آئین کی خلاف ورزی سے قومی یکجہتی کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ یہ قوم عوام سے بنی ہے، زمین کے پلاٹوں سے نہیں۔ انتظامی اختیار کا یہ غلط استعمال ہماری قومی سلامتی کےلیے سنگین خطرات اور  مضمرات کا حامل ہے۔"

News Code 1892734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =