امریکہ کا کشمر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے زیر انتظام  کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کی صورتحال پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ  کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے جب کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گرفتاریوں پر بھی تشویش ہے۔ فریقین لائن آف کنٹرول پر امن قائم رکھیں جب کہ امریکہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام اور متاثرہ حلقوں سے بات چیت پر زور دیتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔مودی سرکار نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔ ادھر کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کرکے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ وادی میں مزید 70 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Code 1892732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =