ایرانی وزیر خارجہ پر امریکی پابندی امریکہ کی یقینی شکست کا مظہر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ جنابعالی کے خلاف امریکی پابندیاں امریکہ کی قطعی اور یقینی شکست اور آپ کے عالمی سطح پر مؤثر ہونے کا مظہرہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل سلیمانی نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ جنابعالی کے خلاف  امریکی پابندیاں امریکہ کی قطعی و یقینی شکست اور آپ کے عالمی سطح پر مؤثر ہونے کا مظہرہیں۔ میجر جنرل سلیمانی نے کہا کہ آپ نے ایران کی خارجہ پالیسی کے عنوان سے رائے عامہ ، خاص طور پر امریکی عوام کو امریکہ کے جاہل حکام کے خلاف بیدار کرنے کے سلسلے میں مؤثر کردار ادا کیا ۔ میجر جنرل سلیمانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے صداقت اور قومی مفادات کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا اور  رہبر معظم انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے ساتھ وفاداری کی بنا پر امریکہ نے آپ کے خلاف دشمنی اور عداوت کا اظہار کیا۔

News Code 1892727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =