کشمیر کا بھارت سے الحاق ختم / اب کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کےوزیراعظم فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے کشمیر کا بھارت سے الحاق ختم ہوگیا اور کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کےوزیراعظم فاروق حیدر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر کا بھارت سے الحاق ختم کردیا ہے اوراب کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا، کلسٹر ایمونیشن سے چھوٹے بچے متاثر ہوئے تاہم حکومت نے کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے، بھارت کے ساتھ 70 سال کے حساب کتاب چکانے ہیں جب کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم بھارتی آئین کو ہی تسلیم نہیں کرتے جب کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ریاست کی تقسیم پر ہے،35 اے ریاست کے مہاراجہ نے اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے بنایا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہندوستان آزاد کشمیر میں موجود ڈیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، ہندوستان کشمیر میں ظلم کو دبانے کے لئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے، ہندوستان ایل او سی پر فائرنگ کرکے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرتا ہے، ہندوستان کشمیر کی خالص آزادی کی تحریک کو بیرونی تحریک قرار دینے کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1892726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =