ایران کا امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فائرنگ کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ اوہائیو میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

News Code 1892710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =