پاکستان کا بھارت کو انتباہ/ منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پاکستان کے نیلم علاقہ میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئي ہے اور پاکستان نے بھارت کو جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نیلم علاقہ میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئي ہے اور پاکستان نے بھارت کو جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی  کے اجلاس میں بھارتی فوج کے کشمیر میں کلسٹر بم کے استعمال کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب کہ  پاکستان کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے چاہتا ہے۔

News Code 1892704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =